بر انڈنگ کی نئی مہم ’’ زندگی کے نئے زاویے دریافت کرنا بند نہ کریں ‘‘ کا جشن ج دید ہندوستانیو ں کے جذبوں کو ایک بُلند کرنے والی ویڈیو کے ساتھ مناتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ زندگی میں کبھی بھی دریافت کرنا بند نہ کریں۔
نئی دہلی اور ڈھاکہ، بنگلہ دیش اور اسلام آباد، 16 مئی، 2023 /PRNewswire/ — جدید ٹیکنالوجی برانڈ TECNO نے آج ہندوستان میں ’’زندگی کے نئے زاویے دریافت کرنا بند نہ کریں‘‘کی اپنی برانڈنگ کی نئی مہم کا آغاز کیا۔ ایک متاثر کن ’’ایک شاٹ لیں‘‘ منشور کے ساتھ شروع، TECNO جدید ہندوستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ زندگی پر ایک شاٹ لیں، آرام دہ چیزوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کی جسارت کریں، اور اُن چیزوں کا تعاقب کریں جو اُن کے دل کو خوش کرتی ہوں۔
’’برانڈنگ کی ہماری نئی مہم کا مقصد برانڈ کے ترقی پسند جذبے کا ابلاغ ہندوستانی صارفین کے ساتھ کرنا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ کمفرٹ زون سے آزاد ہو جائیں اور نئے تناظر کو دریافت کرنا کبھی بند نہ کریں۔” TECNO انڈیا کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر گیون وو نے کہا۔ ’’یہ مہم ہمارے ہندوستانی صارفین کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنے کی ہماری مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جو ایک بھرپور زندگی کی تلاش میں ایک دوسرے کے ساتھ خصوصی لمحات تخلیق کرتی ہے۔‘‘
’’ایک شاٹ لیں‘‘ منشور ویڈیو نئے زمانے کی ذہنیت کی تخلیقی تصویر کشی ہے جس کی دریافت کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ایک مصروف دفتری کارکن سے لے کر جو ایک سائیکل سوار بننے اور شہر کی خوبصورت راتوں کو دریافت کرنے کا اہتمام کرتا ہے، ایک ماں تک جو زچگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پینٹنگ کی اپنی محبت کو چھوڑتی نہیں ہے، اور ساتھ ہی ان لوگوں کی دیگر حوصلہ افزا کہانیاں جو اپنی نہ رکنے والی دریافت اور زندگی کی اُن کی پسندیدہ چیزوں کو لانا برقرار رکھتے ہوئے پایۂ تکمیل کو پہنچتی ہیں، تمام چھ کہانیاں جدید ہندوستانیوں کی مثال دیتی ہیں۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ جدید ہندوستانی کس طرح نہ رکنے والے عزم اور استقامت کے ساتھ زندگی کے مختلف تناظر تلاش کرتے ہیں، تمام چھ کہانیاں موضوع کی وضاحت وشد اور شاعرانہ مناظر کے ساتھ کرتی ہیں۔
نئی مہم کی جڑیں TECNO کے ہندوستانی بازار کے بارے میں کئی سالوں میں ترقی یافتہ گہری سمجھ میں ہے۔ آج کے ہندوستانی ایک واحد شناخت کے ذریعے تعریف پا کر مطمئن نہیں ہیں، اس کے بجائے بہت سے ہندوستانیوں کی خواہش یہ ہے کہ ان کی پرتوں والی شخصیتوں اور مختلف مفادات کی عکاسی کرنے کے لیے اُنہیں متعدد شناختوں اور پیشوں کو ساتھ پہچانا جائے۔ وہ اپنے حقیقی جذبے کو دریافت کرنے اور اپنی اندرونی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے افرا تفری مچانے کے لیے تیار ہیں۔
’’ان کے بڑھتے ہوئے علم اور عالمی ذہنیت، تیز رفتار سماجی اور اقتصادی ترقی، اور تیزی سے بدلتے ہوئے طرز زندگی کی بدولت…جدید ہندوستانی زندگی میں مزید مواقع اور نئی تکمیل کے خواہشمند ہیں۔‘‘ TECNO کی چیف برانڈ افسر لوسیا لیو نے کہا۔ ’’یہ جذبہ ہماری ’اسٹاپ ایٹ نتھنگ‘ کی برانڈ اسپرٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اسی لیے ہمیں اس نئی مہم پر اتنا فخر ہے جو زندگی کے بھرپور اور متنوع پہلوؤں کو دریافت کرتی ہے۔‘‘
برانڈ کے اپنے جوہر کے طور پر ’’اسٹاپ ایٹ نتھنگ‘‘ کے ساتھ، TECNO صارفین کو مستقبل کے بارے میں ہمیشہ مثبت ذہن رکھنے اور اپنی زندگی کو کل کے خوبصورت ذائقے سے مالا مال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پریمیم اور ایک خاص انداز سے تیار کردہ مصنوعات لانے کے لیے حدود کو دریافت کرنے اور انتھک محنت کرنے سے کبھی نہیں رُکتا ہے۔ حال ہی میں PHANTOM V Fold اور ہندوستان میں آنے والی CAMON 20 سیریز کے ذریعے، TECNO ہندوستانی صارفین کے صارف کے تجربے میں انقلاب لاتا ہے تاکہ وہ ایک ترقی پسند ٹیکنالوجی کی دنیا کا حصہ بن سکیں جس کے ذریعے کوئی بھی اپنی صلاحیتوں کو حاصل کر سکتا ہے اور اپنی شناخت ظاہر کر سکتا ہے۔
نئی ’’زندگی کے نئے زاویے دریافت کرنا بند نہ کریں‘‘ مہم ہندوستانی بازار میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے TECNO کے ارادے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ ’’ہم ہندوستان میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے والی تکنیکی اختراعات اور کامیابیاں فراہم کرنے کے لیے اپنی مقامی بصیرت کو مزید فروغ دیتے ہیں۔‘‘ گیون وو نے کہا۔
کسی بھی متعلقہ میڈیا سوالات کے لیے، براہ کرم pr.tecno@tecno-mobile.com پر رابطہ کریں۔
TECNO کے بارے میں
TECNO ٹیکنالوجی کا ایک جدید برانڈ ہے جو پانچ براعظموں کے 70 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں کام کرتا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ عصری، جمالیاتی ڈیزائن کے کامل انضمام کے لیے مسلسل زور دیتے ہوئے، TECNO ابھرتے ہوئے عالمی بازاروں میں ڈیجیٹل تجربے میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ آج، TECNO اپنے ہدفی بازاروں میں ایک تسلیم شدہ رہنما بن گیا ہے، جو اسمارٹ فونز، اسمارٹ ویری ایبلز، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس، HiOS آپریٹنگ سسٹمز اور اسمارٹ ہوم پروڈکٹس کی وسیع رینج کے ذریعے جدید ترین اختراعات فراہم کرتا ہے۔ "Stop At Nothing” کے اپنے برانڈ جوہر کی رہنمائی میں، TECNO مستقبل کے متلاشی افراد کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو ان لاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انوکھے انداز والے، ذہین پروڈکٹس بنا کر، TECNO دنیا بھر کے صارفین کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی بہترین خودی اور اپنے بہترین مستقبل کے حصول کو نہ روکیں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم TECNO کی باضابطہ سائٹ دیکھیں: www.tecno-mobile.com