باسٹن، 14 جون 2023 /پی آر نیوز وائر/ — JA Worldwide کی جانب سے پیشکش کردہ، گلوبل بزنس ہال آف فیم میں پچھلی دو صدیوں سے تعلق رکھنے والے انٹرپرینیوئرز اور کاروباری رہنماء شامل ہیں۔ نیلی جینز کے مؤجد سے لے کر دنیا کی چوٹی کی بائیوٹیک کمپنیوں میں سے ایک کے شریک بانی تک، ہمارے ڈیجیٹل شوکیس کو ملاحظہ کرنے والے افراد اپنے انٹرپرینیوئرل جذبے کو سلگانے کے لیے متاثرکن با اثر شخصیات سے ملتے ہیں۔
گلوبل بزنس ہال آف فیم کے متعلق
گلوبل بزنس ہال آف فیم نوجوان لوگوں کو لوریئیٹس کی کہانیوں اور کامیابیوں کے ذریعے ترغیب فراہم کرتا ہے، جو نہ صرف JA کی عالمی رسائی، صنعتوں اور شعبہ جات کی وسیع حد اور ہماری خدمات حاصل کرنے والے طلباء کی نمائندگی کرنے والے تنوع کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ اچھائی کی ایک عالمی طاقت کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ نئے لوریئیٹس کے لیے نامزد افراد کو دو زمروں میں شامل کیا جاتا ہے:
- رہنماء: ایگزیکٹو درجے کے ایک پیشہ ور فرد، جنہوں نے بڑے ذمہ داری، وسائل اور قابل افراد کے حامل کاروباروں کی قیادت کی ہو، رہنماء کے کردار نے زندگیاں بہتر بنانے پر ارتکاز کے ساتھ کاروبار کی صورتحال میں بہتری لائی ہے۔ ایک رہنماء ایک مثالی نمونہ ہوتا ہے، جو سماجی اقدار، شمولیت اور ایک عالمی نقطہ نظر ظاہر کرتا ہے۔
- Innovator: 40 سال سے کم عمر، انٹرپرینیوئر کا جذبہ رکھنے والا اور کمیونٹی پر مرکوز، Innovator دنیا میں تبدیلی لا رہا ہے یا حالیہ طور پر عالمی اسٹیج پر ابھرا ہے۔ Innovator ایک متاثر کن، توانائی سے بھرپور، کام کی لگن رکھنے والا جرات مند اور عالمی اچھائی کے لیے تبدیلی اور جدت کو فروغ دینے والا ہوتا ہے۔
ہمارا ہر لوریئیٹ ایک عمیق ڈیجیٹل نمائش میں شامل ہوتا ہے جو—ڈیلٹا ایئر لائنز، گلوبل بزنس ہال آف فیم کے لیے ٹیکنالوجی اسپانسر کی بدولت—ہال آف فیم کی ایک نمائش کی طرح نظر آتا ہے۔
گلوبل بزنس ہال آف فیم 2023 لوریئیٹس
ہم اپنے 2023 لوریئیٹس کا اعلان کرنے پر انتہائی مسرور ہیں:
- الین فلورس (رہنماء/ہونڈراس): الین فلورس ہونڈراس اور وسطی امریکہ کی کامیاب ترین خاتون رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ گروپو فلورس، جو ہونڈراس میں آٹوموٹو صنعت کی چوٹی کی کمپنی ہے، میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد، الین موجودہ طور پر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور یونین کی ایک رہنماء کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ الین ہونڈراس کو قابل استحکام ترقی، ملک میں جنسی مساوات اور نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینے اور نوجوان لوگوں کو ان کی کاروباری کوششوں کی ترغیب دینے میں ایک معیار بنانے کا خواب دیکھتی ہیں۔
- خالد ولید الکذیر (اختراع ساز/سعودی عرب): خالد ولید الکذیر گلوورک کے بانی ہیں، جو گلف کوآپریشن کاؤنسل کی پہلی تنظیم ہے، جو سعودی عرب کی افرادی قوت میں جنسی تنوع اضافے کے ہدف کے ساتھ خواتین کو بھرتی کرنے اور با اختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔ گلوورک کو ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی اپنی کوششوں کے لیے اقوام متحدہ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن اور ورلڈ بینک کی جانب سے پذیرائی مل چکی ہے۔
- شیزا شاہد (اختراع ساز/پاکستان): شیزا شاہد ایک سماجی انٹرپرینیوئر، سرمایہ دار، مقرر اور خواتین کے حقوق کی حامی ہیں، جنہوں نے ملالہ فنڈ کا مشترکہ قیام کیا، ناؤ وینچرز شروع کیا، آور پلیس شروع کیا اور مزید کام کیے۔ شیزا کو ٹائم کی 30 انڈر 30 ورلڈ چینجرز اور فوربز کی 30 انڈر 30 سوشل انٹرپرینیوئر کی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔
- ولیم شاؤبیل (رہنماء/امریکہ): ایک کامیاب انٹرپرینیوئر کے طور پر، ولیم "بل” شاؤبیل نے صارفین کی عالمی مارکیٹ پلیس میں جدت لا کر اپنا کاروبار تشکیل دیا۔ آج بل انسان دوست کوششوں کی معاونت کے طریقوں میں جدت لا رہے ہیں۔ بل شاؤبیل کو نہ صرف ایک کاروباری رہنماء، بلکہ ایک سماجی انٹرپرینیوئر کے طور پر شہرت حاصل ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسی کوششوں کی معاونت کر کے، جو تعلیم، انٹرپرینیوئرشپ اور تنوع پر مرکوز ہوں، ہم اپنے اردگرد دنیا پر ایک مثبت اثر چھوڑ سکتے ہیں۔
گلوبل بزنس ہال آف فیم کے نامزدگی کے عمل کو پوری دنیا سے متنوع اہم فریقوں کو شامل کرنے اور لوریئیٹس کے انتخاب میں پروٹوکولز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انصاف اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، سالانہ عمل میں PwC، گلوبل بزنس ہال آف فیم کا گلوبل پراسیس انٹیگرٹی پارٹنر، کی جانب سے سر انجام دیا گیا معائنہ شامل ہے۔ PwC داخلے کے جائزے کے لیے JA Worldwide کے طریقہ کار کی نگرانی کرتا ہے، کمیٹی کی جانب سے حتمی امیدواروں کے انتخاب کو انتظام کرتا ہے اور ووٹنگ جیوری کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
JA Worldwide کے متعلق
نوجوانوں کو خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور متاثر کن این جی اوز میں سے ایک کے طور پر، JA Worldwide انٹرپرینیوئرشپ، کام کے لیے تیاری اور مالی صحت کے حوالے سے فوری اور گہری تعلیم فراہم کرتی ہے۔ ہر سال تقریبًا نصف ملین اساتذہ اور کاورباری رضاکاروں کی مدد سے 15 ملین سے زائد نوجوان لوگوں تک پہنچنے والی، JA Worldwide ان چند ایک تنظیموں میں سے ایک ہے، جو اختراع سازوں، انٹرپرینیوئرز اور رہنماؤں کی اگلی نسل کے لیے ایک روشن تر مستقبل تعمیر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر رسائی، تجربہ اور جذبہ رکھتی ہیں۔ jaworldwide.org پر ہمیں ملاحظہ فرمائیں۔