جکارتا، انڈونیشیا، 30 نومبر، 2023 /PRNewswire/ — گرین انویسٹمنٹ پرنسپلز فار بیلٹ اینڈ روڈ (GIP) نے ایک نئے چیپٹر کے آغاز کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا تک اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔
ASEAN چیپٹر علم اور بہترین طریقہ کاروں کو توسیع دینے کے لیے اور ترقی پذیر معیشتوں میں گرین انویسٹمنٹ کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرنے کی خاطر مؤثر مقامی نیٹ ورکس بنانے کے لیےGIP کے تصور کا کلیدی حصہ ہے۔ یہ چیپٹر، جو کہ وسطی ایشیا اور افریقہ کے بعد تیسرا ہے، اس کی سربراہی سابق وزیر تجارت اور عالمی بینک کے MD ماری پانجسٹو (Mari Pangestu) کر رہے ہیں، اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ASEAN کے نائب چیئرمین رائنو ڈونسیپوئیٹرو (Rino Donosepoetro) اس کے نائب سربراہ ہیں۔
GIP اسٹیرنگ کمیٹی کے نائب سربراہ اور چائنہ گرین فائنانس کمیٹی کے سربراہ، ما جون (Ma Jun) نے کہا، "جنوب مشرقی ایشیا، جو کہ تاریخی طور پر فوسل فیول پر مبنی اقتصادی ماڈلز پر بہت زیادہ انحصار کرتا تھا، اب مستحکم مالیات میں تیزی سے ہوتی ترقی دیکھ رہا ہے۔ یہ چیپٹر عمل کے اشتراک اور گنجائش کی تخلیق کے ذریعے ASEAN میں مستحکم مالیات کی ترقی میں حصہ ڈالے گا۔”
GIP اسٹیرنگ کمیٹی کے نائب سربراہ اور لندن شہر کے سابق لارڈ میئر سر ولیم رسل (William Russell) کا ماننا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں گرین فائنانس گیپ بہت زیادہ ہے، انہوں نے مزید کہا، "یہی وہ جگہ ہے جسمیں GIP کا کردار سامنے آتا ہے۔ آج کی تقریب تمام سطحوں پر قریبی تعاون کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ مالی تنظیموں، کاروباری اداروں اور حکومتوں کے لیے مسائل کے حل کی خاطر عملی کام کی ترغیب ہے۔”
ماری پانجسٹو نے کہا، "ہمارا چیپٹر تین اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا: مستحکم مالیات کے لیے ASEAN ٹیکسونومی کی تخلیق کو جاری رکھنا، ایسے منصوبوں کی شناخت اور ان کو ترقی دینا جو کہ نہ صرف بینکاری کے قابل ہوں بلکہ تبدیلی کا باعث ہوں، اور ایک ایسی بنیاد قائم کرنا جو کہ مستحکم مالیات کے مالی اور سماجی دونوں قسم کے مضمرات کا حل کرے۔”
رائنو ڈونسیپوئیٹرو نے کہا ” چیپٹر ASEAN ٹیکسونومی کو بہتر بنانے اور تبدیلی کے منصوبوں کی تخلیق اور شناخت کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ خطے کے مزید اسٹیک ہولڈرز GIP میں شامل ہوں گے اور ہم ان تین اقدامات پر کام کرنا شروع کریں گے جن کو ہم نے انجام دینے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔”
وزارت خزانہ سے بوبی ہرناون (BobyHernawan) نے کلیدی مقررین کے طور پر انڈونیشیا کی گرین فائنانس کو توسیع دینے کی کوششوں سے متعلق بصیرتوں کا اشتراک کیا۔ چائنہ سینٹرل بینک سے جن چونگشیا (Jin Zhongxia) نے چیپٹر کی، خیالات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت کو بیان کیا۔ پربناس میں ESG کے سربراہ فرانسسکا اوئے (Fransiska Oei) نے OJK ضوابط کے متعلق فہم میں کمی، مستحکم مالیات کے لیے محدود گنجائش، اور مضبوط تعاون کی ضرورت جیسے چیلنجز کے حل کرنے میں GIP کے کردار پر زور دیا۔
اگلے اقدامات کے طور پر، چیپٹر ایک مشاورتی کونسل بنائے گا، GIP کی رکنیت کو بڑھائے گا اور گنجائش کی تخلیق اور گرین پروجیکٹ میچنگ میں سہولت فراہم کرے گا۔
رابطہ: ینہین چین (Yunhan Chen)، chenyh@ifs.net.cn