Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    پاکستان کے لکی مروت میں خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک

    مئی 13, 2026

    ADNOC گیس نے رکاوٹ کے باوجود لچکدار Q1 منافع پوسٹ کیا۔

    مئی 13, 2026

    بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے۔

    مئی 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Mehre MuneerMehre Muneer
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Mehre MuneerMehre Muneer
    گھر » چھٹی CIIE دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے
    PR Newswire

    چھٹی CIIE دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے

    نومبر 7, 2023
    Facebook WhatsApp Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    شنگھائی، 3 نومبر، 2023 /PrNewswire/ – مجموعی طور پر 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

    دنیا کا پہلا قومی سطح کا درآمدی موضوع کے ساتھ تجارتی میلہ، CIIE ایک مرتبہ پھر ایک کاروباری نمائش، ایک ملکی نمائش، Hongqiao بین الاقوامی اقتصادی فورم، کئی معاون سرگرمیوں کے علاوہ لوگوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کی تقاریب پر مشتمل ہو گا۔

    اس سال کی کاروباری نمائش میں دنیا کی چوٹی کی 500 انٹرپرائزز اور بڑے صنعتی اداروں میں 289 شرکت کریں گے، جن میں دنیا کے چوٹی کے 15 آٹومیٹیو برانڈ، چوٹی کی 10 صنعتی الیکٹریکل کمپنیاں، چوٹی کی 10 طبی آلات کی کمپنیاں، تین بڑے کانکنی کے ادارے، چار بڑے غلے کے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیاں شامل ہوں گی۔ تقریب میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے تقریباً 1،500 انٹرپرائزز (SMEs) بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

    شینگ نے بتایا کہ نمائش کے چھ شعبوں – خوراک اور زرعی مصنوعات، انٹیلیجنٹ انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، طبی آلات اور طبی نگہداشت کی مصنوعات، صارفین کا سامان، خدمات کی تجارت اور آٹوموبائیلز میں 400 سے زائد نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی جائیں گی۔

    چھٹی CIIE میں دوبارہ ملکی نمائش بھی شامل ہو گی۔ بحرین، جمہوریہ وسطی افریقہ، کامن ویلتھ آف ڈومینیکا، گامبیا، گنی بساؤ، ہنڈورس، مالی، عمان، سیریا لیون، ٹوگو اور زمبابوے سمیت گیارہ ممالک پہلی مرتبہ ملکی نمائش میں شریک ہوں گے۔ ہنڈورس، قازقستان، سربیا، جنوبی افریقہ اور ویٹنام اس سال کے مہمان خصوصی ممالک ہیں۔

    بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (BRI) کی دسویں سالگرہ کے سلسلے میں، اس پیش قدمی میں ملوث بہت سارے ممالک ایکسپو کا حصہ ہوں گے۔ چونسٹھ BRI ممالک ملکی نمائش میں شامل ہوں گے اور BRI ممالک میں سے 1،500 سے زائد کمپنیاں کاروباری نمائش میں موجود ہوں گی جو تقریباً 80،000 مربع میٹر کے نمائشی علاقے پر پھیلی ہو گی، یہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔

    CIIE نے BRI میں ملوث سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (LDCs) کو مفت بوتھ، تعمیراتی سبسڈی اور ٹیکس مرعات پیش کر کے اپنے پریمیم مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں متعارف کرانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    CIIE کے لازمی جزو کے طور پر، اس سال کا Hongqiao بین الاقوامی اقتصادی فورم عالمی شفافیت، گرین ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی اور سمارٹ ٹکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرے گا۔

    کچھ متوازی سیشنز کی شریک میزبانی تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس (UNCTAD)، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP)، اقوام متحدہ صنعتی ترقیاتی تنظیم (UNIDO)، بین الاقوامی تجارتی مرکز (ITC)، اقوام متحدہ عالمگیر معاہدہ سمیت بین تنظیموں کی جانب سے کی جائے گی۔

    نوبل انعام یافتہ، ٹیورنگ ایوارڈ جیتنے والی شخصیات اور کئی ہائی پروفائل انٹرپرینیور کئی ذیلی فورمز میں شرکت اور عالمی امور پر اپنی بصیرت کا تبادلہ کریں گے۔ عالمی اہمیت کی رپورٹیں، عالمی شفافیت رپورٹ 2023 کے بشمول، بھی فورم کے دوران جاری کی جائیں گي۔

    ساتویں CIIE کے لیے نمائش کاروں کے لیے درخواستیں اب کھلی ہیں۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور CIIE 2023 اور 2024 میں فوائد سے مستفید ہوں جہاں مواقع آپ کے منتظر ہیں!

    https://www.ciie.org/exhibition/f/book/register?local=en&from=press
    رابطہ:Ms. Cui Yan
    ٹیلیفون:0086-21-968888
    ای میل: ciie2022@ciie.org
    ویب سائٹ:http://www.ciie.org/zbh/en/
    Facebook:https://www.facebook.com/ciieonline
    Twitter:https://twitter.com/ciieonline
    تصویر- https://mma.prnewswire.com/media/2263540/CIIE.jpg
    Logo – https://mma.prnewswire.com/media/1938442/4375625/CIIE_Logo.jpg

    متعلقہ پوسٹس

    BtcDana سات سال پورے کر رہا ہے کیونکہ ریٹیل ٹریڈنگ میں شرکت عالمی سطح پر پھیل رہی ہے۔

    مئی 2, 2026

    جرات مندانہ نئی شکل، ایک روشن نیا موڈ: MIRINDA® نے عالمی سطح پر “SMILE PLEASE” پلیٹ فارم کا آغاز کیا

    اپریل 28, 2026

    Whale Cloud اور AGIBOT نے مجسم AI کی عالمی توسیع کو تیز کرنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا

    اپریل 20, 2026

    JA Solar سولر پاکستان 2026 میں DeepBlue 5.0 ماڈیولز کے ساتھ چمک رہا ہے

    اپریل 20, 2026

    TCL Solar: سولر ماڈیول کی جدید ایجاد کے ساتھ پاکستان کو طاقتور بنا رہا ہے

    اپریل 20, 2026

    DOJ نے Vasudha کے خلاف تمام الزامات ختم کردیے

    اپریل 20, 2026
    تازہ ترین خبریں

    پاکستان کے لکی مروت میں خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک

    مئی 13, 2026

    ADNOC گیس نے رکاوٹ کے باوجود لچکدار Q1 منافع پوسٹ کیا۔

    مئی 13, 2026

    بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے۔

    مئی 12, 2026

    کھٹمنڈو لینڈنگ کے بعد ترکش ایئرلائنز کا جیٹ خالی کرا لیا گیا۔

    مئی 12, 2026

    غزہ اور علاقائی استحکام مصر کی شکل فرانس فرانس مذاکرات

    مئی 11, 2026

    انڈونیشیا نے نیلی معیشت اور ماہی گیری کے دیہاتوں کو بڑھایا

    مئی 11, 2026

    سری لنکا نے بھاری صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 18 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

    مئی 10, 2026

    متحدہ عرب امارات اور آسٹریا نے اسٹریٹجک شراکت داری کی بات چیت کو گہرا کیا۔

    مئی 9, 2026
    © 2023 Mehre Muneer | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.