- ‘اپنے نصاب کو تقویت دینا’ کے ارد گرد مرکزی خیال، Schools Now! 2024 کانفرنس نے معلمین اور فیصلہ سازوں کو دنیا بھر کے طلبہ کے لیے تعلیمی تجربے کو بڑھانے کے لیے ضروری ٹولز، بصیرت اور قابل عمل حکمت عملیوں سے آراستہ کیا۔
- دنیا بھر کے تعلیمی ماہرین نے قیادت، بہبود اور نگہبانی کے طریقوں اور ڈیجیٹل آموزش میں ٹیکنالوجی کے انضمام میں اختراعات اور کیس اسٹڈیز پیش کیں
- کانفرنس میں نصاب کی تیاری اور حوالگی کو تحریک دینے کے لیے اسکول کمیونٹی کے اندر مضامین کے ماہرین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی
کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ، 4 مارچ 2024 /PRNewswire/ — کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں برٹش کونسل کا Schools Now! 2024 ابھی انجام کو پہنچا ہے۔ کانفرنس میں 1000 سے زیادہ اسکول کے قائدین نے آن سائٹ اور ورچوئل طور پر شرکت کی، اور باہمی شراکت کی آبیاری کرنے، بین الاقوامی تعلیم میں بہترین طرز عمل اور بصیرتوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر خدمت انجام دی۔
مرکزی خیال میں ڈیجیٹل آموزش، قیادت، بہبود اور نگہبانی شامل تھے، جس سے ایک بھرپور بین الاقوامی حیثیت یافتہ اور سیاق و سباق کے حامل نصاب میں اضافہ ہوا۔ مشغول کن کلیدی نشستوں، استغراقی ورکشاپس، اور پینل کے مباحثوں کی ایک سیریز کے ذریعے، مندوبین نے اختراعی تدریسی طریقوں، نصاب کو تقویت دینے کی حکمت عملیوں، اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کے انضمام کو دریافت کیا۔
برٹش کونسل کے گلوبل ایگزام سروسز کے سربراہ، Martin Lowder نے یہ بات شیئر کی، ‘Schools Now! کی روح یہ ہے کہ بین الاقوامی تعلیم میں بصیرت اور اختراعات کی تلاش کرتے ہوئے، تعلیمی کمیونٹی کے اندر عالمگیر روابط قائم کیے جائیں۔ عروج پاتے مرکزی خیالات پر توجہ دے کر، ہمارا نشانہ بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنا اور طلبہ کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے معلمین کو بااختیار بنانا ہے۔’
کریکولم فاؤنڈیشن کی CEO، Victoria Pendry کی طرف سے افتتاحی کلیدی سیشن کا مقصد اسکولوں کو ایک تقویت یافتہ نصاب تیار کرنے، اس کی نگرانی کرنے اور اس کی قدر پیمائی کرنے کے لیے اسکولوں کو بااختیار بنانا تھا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ، ‘تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، اگر سیکھنے والوں کو لچک، تخلیقیت اور باہمی شراکت کی ضروری مہارتوں کو فروغ دینا ہے، تو نصاب لازمی طور پر پُرعزم اور ایسے مقامی اور عالمی بیانیوں سے مالا مال ہو جو تخیلات کو پُرجوش بناتے اور تجسس کو ابھارتے ہوں۔’
ان کی پریزنٹیشن نے معیاری اور مساوی تعلیم کے لیے بنیاد کے طور پر ڈیجیٹل آموزش، قیادت، بہبود اور نگہبانی کی ایک دوسرے سے مربوط نوعیت دریافت کی۔ انہوں نے خلاصہ بیان کیا کہ کس طرح ‘ایک ایسا نصاب جو ماضی کے حوالے سے بھرپور ہو، ترجیحی مستقبل پر غور کرنے کا شائق ہو اور مختلف نقطہ نظر دریافت کرنے کے لیے پرعزم ہو، کلاس روم سے باہر مثبت نتائج کو آگے بڑھائے گا۔
دیگر ممتاز مقررین میں Dr Funke Baffour-Awuah، سربراہ ویل بیئنگ ڈویژن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن لیڈ، ال ریان انٹرنیشنل اسکول، گھانا، Kathleen O’Hare، برٹش کونسل ایجوکیشن کنسلٹنٹ، Pamela O`Brien، نائب سربراہ اور Jo Parkes، نائب سربرہ اکیڈمکس منجانب برٹش کونسل اسکول، میڈرڈ شامل تھے، اور انہوں نے ایک بھرپور اور متنوع سیاق و سباق کا اضافہ کیا۔
Tatiana Popa، ڈپٹی اکیڈمک ڈائریکٹر، ہیریٹیج انٹرنیشنل اسکول، مالدووا، جو 2023 کی ایک ISC بین الاقوامی تعلیمی اثر انگیز فرد ہیں، نے ورچوئل مندوبین کے لیے ‘ڈیجیٹل آموزش’ پر ایک سیشن پیش کیا، جس میں اسکولوں میں AI کے استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی اور یہ کہ اس سے کام کے تمام شعبوں، تعلیمی ٹولز، تدریسی مشق وغیرہ پر کس طرح کا اثر پڑے گا۔
‘تعلیمی میں AI’ پر ایک ماہر پینل جس میں Kudzayi Tarisayi، سینئر لیکچرر، اسٹیلن بوش یونیورسٹی، کیپ ٹاؤن، Reham Ali، ڈائریکٹر مڈل اینڈ ہائی اسکول ایجوکیشن، نرمین اسماعیل انٹرنیشنل اسکولز، مصر اور Jo Parkes نے اس بارے میں گرانقدر تجاویز پر گفتگو کی کہ اسکول کس طرح اس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ طلبہ AI کے استعمال کے ذریعے املاء کرائی گئی مستقبل کی ضروریات کے لیے تیار ہیں۔ کانفرنس کے لگ بھگ 90% مندوبین کا AI کو دشمن نہیں، بلکہ ایک دوست کے طور پر دیکھنا آنکھیں کھول دینے والا تھا، جو AI کے ممکنہ فوائد کے ضمن میں وسیع پیما رجائیت پسندی کا اشارہ دیتا ہے۔
Dr Funke کے کلیدی نوٹ میں یہ خطاب کیا گیا کہ کس طرح ‘ایک نصاب پر مرتکز طریقہ’ کے چشمے سے پھلنے پھولنے والی اسکول کمیونٹی کے لیے بہبود کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کس طرح ‘نصاب میں بہبود کو ضم کرنے سے پھلنے پھولنے والی اسکول کمیونٹی کو فروغ ملتا ہے: ارادی طور پر بہبود کو نصاب میں شامل کر کے، اسکول ایک جامع آموزشی ماحول تشکیل دے سکتے ہیں جو طلبہ کی ذہنی، جذباتی اور جسمانی صحت کی حمایت کرتا ہو۔’
ورکشاپس کی ایک سیریز میں مرکزی خیال سے تعلق رکھنے والے کلیدی شعبوں کی ایک رینج کے ذریعے کلیدی آموزشوں کو لاگو کرنے کے عملی پہلوؤں جیسے کہ ‘قیادت کی ہم آہنگی: ہم مرتبہ کوچنگ اور آپ کی کامیابی کو بااختیار بنانا’ اور ‘امتحان پر مرکوز اسکول کے تناظر میں ایک اختراعی نصاب کیا ہے’ پر تبادلۂ خیال کیا جو اس میں سے چند نام ہیں۔ ان ورکشاپس نے اسکول کے قائدین کو نصاب کو تقویت دینے کی حمایت میں مشغولیتی ٹولز فراہم کیے تاکہ کمیونٹیز متعلمین کو قابل منتقلی مہارتیں حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے تحریک یافتہ اور پُرعزم ہوں جیسے مسائل کو حل کرنا اور تنقیدی فکر، ٹیم ورک اور مواصلات، خاص طور پر کثیر ثقافتی حقیقتوں میں۔
Jo Parkes نےنصاب پر ایک ورکشاپ کی قیادت کی، جنہوں نے ‘ایک تقویت یافتہ نصاب کے بنیادی پہلو کے طور پر پڑھائی کی اہمیت پر زور دیا۔ پڑھائی کو نصاب کی ریڑھ کی ہڈی کے بطور قائم کرنا بے پایاں حد تک موثر ہے لیکن افسوسناک طور پر اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔’
کانفرنس کی ایک اور کلیدی توجہ اسکول کمیونٹی کی بہبود اور آموزشی ماحول کے اندر حفاظت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی نگہبانی کرنا تھا۔ Pamela O`Brien نے ‘طلبہ کی نگہبانی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اسکول کے طرز عمل کو تیار کرنا’ پر اپنی ورکشاپ میں یہ بات شیئر کی کہ، ‘نگہبانی اور بہبود آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ ایک محفوظ ماحول تخلیق کرنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اس میں نہ صرف متعلقہ قوانین اور معیارات کی تعمیل کرنا بلکہ اسکول کے ان طرز عمل کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے جو بچوں کی بہبود کو فروغ دیتے ہوں اور حفاظتی عوامل کے بطور کام کرتے ہوں۔’
انہوں نے برٹش کونسل اسکول، میڈرڈ سے کیس اسٹڈیز شیئر کیں جہاں ‘پالیسیوں، نظاموں اور طریقہ کار نے مستقل مزاجی اور بہترین طرز عمل کی رہنمائی کی ہے۔ ہم کسی پالیسی، یا نظام کے کارگر ہونے کی بات صرف تب کر سکتے ہیں جب ہم اسے عملی طور پر دیکھیں اور پوری اسکول کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے۔’
کانفرنس نے پارٹنر اسکولوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے ایکشن ریسرچ گرانٹس وصول کنندگان کو اپنے متعلقہ تحقیقی شعبوں سے گرانقدر نتائج کا اشتراک کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ مصر میں ڈاکٹر نرمین اسماعیل انٹرنیشنل اسکولز کے نصاب اور تدریس کی ڈائریکٹر Amira Soliman Awaad کے ایک فکر انگیز سیشن نے یہ دکھا دیا کہ کس طرح ‘ڈیجیٹائزڈ بلینڈڈ لرننگ میتھڈز’ جیسے ‘فلپڈ کلاس روم’ اور ‘ایگزٹ ٹکٹس’ کلاس کا وقت بچاتے ہیں اور حقیقی وقت میں مداخلتی ڈیٹا اخذ کرتے ہیں جو انہیں جدوجہد کرنے والے طلبہ کے لیے درکار مداخلتوں یا نصاب میں بڑھتی ہوئی سختی کے تقاضوں میں ڈھالتے ہیں۔’
اسکول مختلف قسم کی تبدیلیوں اور ترقی کا نظم کر رہے ہیں اور برٹش کونسل ہمارے پارٹنر اسکولوں کو تربیت، رہنمائی اور ہم شراکتی طرز عمل کی حوصلہ افزائی کے ذریعے نئے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔ چونکہ متعلمین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے جواب میں تعلیم کا ارتقاء جاری ہے، مگر Schools Now! کی کانفرنس سیکٹر کے اندر پیشرفت اور اختراع کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسکول کے قائدین اور فیصلہ سازوں کی اجتماعی مہارت اور جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے، کانفرنس قلب ماہیئت کرنے والی تبدیلی کے لیے ایک تماسی عمل انگیز کے بطور کام کرتی ہے، جو بالآخر دنیا بھر کے طلبہ کے تعلیمی تجربات کو تقویت دیتی ہے۔
حفاظت اور بہبود کو فروغ دے کر، تکنیکی ترقیوں، اور اسکولوں میں موجود قیادت کو گلے لگا کر، اور اس طرح ایک تقویت یافتہ نصاب کو فروغ دے کر، Schools Now! کانفرنس کے نتائج نے مشغول کن، طالب علم پر مرتکز آموزشی ماحول تخلیق کرنے کے لیے معلمین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی جو متعلمین کو 21 ویں صدی اور اس سے آگے کامیابی کے لیے تیار کریں۔
ایونٹ کے اہم نکات Schools Now! کی ویب سائٹ کے صفحہ پر دستیاب ہوں گے:
https://www.britishcouncil.org/exam/partner-schools/schools-now-conference
Schools Now! 2024 کے بارے میں
برٹش کونسل کا Schools Now! ایک عالمی کانفرنس ہے جو 40 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے 2,500 سے زائد برٹش کونسل کے پارٹنر اسکولوں کی ہماری عالمی برادری میں تعلیمی اختراع کی آبیاری کرتی ہے۔ کانفرنس کا نشانہ ایسے تعلیمی پیشہ ور افراد ہیں جو بین الاقوامی تعلیم کے اہم شعبوں کے بارے میں مزید جاننا، اپنے خیالات اور تجربات کا اشتراک کرنا، اور ہم خیال ہم عمروں کے ساتھ نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں۔ کانفرنس 300 سے زیادہ مندوبین کو دنیا بھر سے مزید 2,000 ورچوئل حاضرین کے ساتھ رو بہ رو جوڑتی ہے۔ Schools Now! 2024 کی کانفرنس کا انعقاد ویسٹن، کیپ ٹاؤن میں 27-29 فروری 2024 کو ہوا تھا۔
مزید معلومات کے لیے https://www.britishcouncil.org/exam/partner-schools/schools-now-conference ملاحظہ کریں۔
برٹش کونسل کے پارٹنر اسکولز کے بارے میں
ایک بھروسہ مند تعلیمی پارٹنر، ہم تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، زندگی بدلنے والی یوکے کی تعلیم اور قابلیت تک رسائی کے ذریعے دنیا بھر کے متعلمین کی صلاحیتوں کو حاصل کرنے میں ان کا تعاون کرتے ہیں۔
برٹش کونسل 2500 سے زیادہ پارٹنر اسکولوں کی عالمی کمیونٹی کا تعاون کرتی ہے، تاکہ تعلیمی نتائج کو بہتر بناتے ہوئے، آموزشی تجربے کو بہتر بنایا جائے۔ ہم معلمین کے لیے پیشہ ورانہ راستوں کی کا تعاون کرنے، تقویت یافتہ آموزشی سفر کا اہل بنانے اور طلبہ کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے واسطے تعلیمی کمیونٹی کے اندر عالمی روابط پیدا کرتے ہیں۔ ہم 40 سے زیادہ ممالک میں ہر سال 250,000 سے زائد طلبہ کی زندگیوں کی قلب ماہیئت کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھروسہ مند یوکے انٹرنیشنل اسکول کی لیاقتیں فراہم کرنے کے لیے اپنے پارٹنر اسکولوں کا تعاون کرتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے https://www.britishcouncil.org/exam/partnerschools ملاحظہ کریں۔
برٹس کونسل پارٹنر اسکولز LinkedIn کو فالو کر کے اپ ڈیٹ رہیں۔
میڈرڈ میں برٹش اسکول کونسل کے بارے میں
برٹش کونسل اسکول کی بنیاد 1940 میں رکھی گئی تھی اور اس وقت سے یہ ہسپانیہ میں سب سے بڑا برطانوی اسکول رہا ہے، جو زیادہ تر 3 سے 18 سال کی عمر کے ہسپانوی طلبہ کو دو لسانی اور دو ثقافتی تعلیم پیش کرتا ہے۔ ہمارا ہدف محض ایک عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے سے آگے ہے – ہم اپنے شاگردوں کو آزادی، ایمانداری، سالمیت، عزم، تخلیقی اور پیشہ واریت کی اقدار کو فروغ دے کر مستقبل کے شہری بننے کی تربیت دیتے ہیں، جو ہر انسان کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔
مزید معلومات کے لیے https://www.britishcouncilschool.es/en ملاحظہ کریں۔
برٹش کونسل کے بارے میں
ہم یوکے اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان روابط، سمجھ بوجھ اور اعتماد پیدا کر کے امن اور خوشحالی کا تعاون کرتے ہیں۔
ہم فنون و ثقافت، تعلیم اور انگریزی زبان میں یوکے کی گہری مہارت، 100 سے زائد ممالک میں ہماری عالمی موجودگی اور تعلقات، نوجوانوں اور اثر انگیز افراد اور ہماری تخلیقی چمک تک ہماری بے مثال رسائی کو منفرد طور پر یکجا کرتے ہیں۔
ہم افراد کے ساتھ براہ راست کام کرتے ہیں تاکہ ان کی زندگیوں کی قلب ماہیئت کرنے اور یوکے کی شراکت سے ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لیے مہارت، اعتماد اور روابط حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔ ہم نیٹ ورکس بنانے اور تخلیقی خیالات کو دریافت کرنے، انگریزی سیکھنے، اعلی معیار کی تعلیم حاصل کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ لیاقتیں حاصل کرنے میں ان کا تعاون کرتے ہیں۔
ہم حکومتوں اور ساتھ تعلیم، انگریزی زبان اور ثقافتی شعبوں میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ، یوکے میں اور عالمی سطح پر کام کرتے ہیں۔ ساتھ مل کر کام کرنے سے ہم ایک بڑا فرق لاتے ہیں، جس سے پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کے لیے فائدہ ہوتا ہے۔
ہم 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں زمین پر ہیں۔ 2022–23 میں ہماری رسائی 600 ملین افراد تک ہوئی تھی۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.britishcouncil.org ۔ آپ برٹش کونسل سے http://twitter.com/britishcouncil اور http://blog.britishcouncil.org کے ذریعے بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
فوٹو: https://mma.prnewswire.com/media/2352594/British_Council.jpg
فوٹو: https://mma.prnewswire.com/media/2352596/British_Council.jpg